انقرہ ایتھنز(این این آئی)یونان میں ترکی کے قونصل خانے کے ایک اعلی عہدیدار کو جاسوسی کے الزام میں دوست کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کی پولیس نے ساحلی شہر رھوڈس میں ترک قونصل خانے کے مقامی شہری کو جاسوسی کے الزام میں دوست کے ہمراہ گرفتار کرلیا ہے۔یونانی پولیس نے دعوی کیا کہ زیر حراست دونوں افراد پر بحیرہ ایجیئن میں یونانی مسلح فورسز کی تصاویر کھینچنے کا الزام ہے۔ دونوں افراد یونان کے شمالی علاقوں میں آباد مسلم اقلیت سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک ملزم فضائی کمپنی میں بطور باورچی کام کرتا ہے۔ترکی کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں قونصل خانے کے عہدیدار کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یونان کی شہریت رکھنے والے عہدیدار کی گرفتاری یورپین کنونشن آف ہیومن رائٹس اور قونصلر رابطوں کے حوالے سے ویانا کنونشن کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...