جلد سیاسی معاہدہ ہونا چاہیے،امریکا افغان عوام کیساتھ کھڑا ہے، زلمے خلیل

0
309

واشنگٹن (این این آئی )امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ امریکا افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے لہذا افغان حکومت اور طالبان جلدازجلد سیاسی معاہدے پر پہنچیں اورافغانستان میں تشدد میں کمی اور فوری جنگ بندی کریں، افغان فریقین ملکر، بین الاقوامی حمایت کے ساتھ اسلحہ اور بارودی سرنگوں کی لعنت سے نمٹیں،افغان عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں لہذا افغان حکومت اور طالبان عوام کے مطالبات کا احترام کریں، افغانستان میں جاری حالیہ تشدد کی بڑی لہر کی مذمت کرتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں جاری حالیہ تشدد کی بڑی لہر کی مذمت کرتے ہیں۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد حملے کرنے اور اس کی اجازت دینے والوں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگرد حملے کرنے والوں کا مقصد تشدد کے خاتمے کے عزم کو نقصان پہنچانا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان میں تشدد کو استعمال کرنے والے خوشحال افغانستان سے متعلق اختلاف رائے پھیلانا چاہتے ہیں۔زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان میں تمام فریقین تشدد میں کمی اور فوری جنگ بندی کریں، افغان فریقین ملکر، بین الاقوامی حمایت کے ساتھ اسلحہ اور بارودی سرنگوں کی لعنت سے نمٹیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں لہذا افغان حکومت اور طالبان عوام کے مطالبات کا احترام کریں۔