برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم دریافت

0
324

پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم دریافت کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ملک کے وزیر صحت سویلنی مخیز کا کہا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیچھے کورونا وائرس کی نئی قسم 501.V2 کارفرما ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق دوسری لہر نے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو متاثر کیا ۔ متاثرہ نوجوانوں کو بھی سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب برطانیہ میں بھی محققین نے بالکل اسی طرح کی کورونا وائرس کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ کورونا وائرس کی اسی نئی قسم کی وجہ سے ہوا ہے۔