کراچی (این این آئی)اداکار شہریار منور آنے والے ڈرامے ‘پہلی سی محبت’ سے کچھ سال کے وقفے کے بعد چھوٹی اسکرین پر واپس آرہے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ٹی وی سیٹ پر واپس آکر بہت اچھا لگا۔شہریار منور، اداکارہ مایا علی کے ساتھ اپنے آنے والی ڈراما سریل ‘پہلی سی محبت’ میں دکھائی دیں گے جس میں دونوں اپنی زندگی کی لڑائی لڑتے نظر آئیں گے اور ایک ساتھ ہونے کے لیے دنیا کے خلاف جائیں گے جیسا کہ ایک محبت کی کہانی میں ہوتا ہے۔ شہریار منور نے بتایا کہ ‘اسلم 20 سال کا لڑکا ہے جو کراچی میں رہتا لیکن اپنے خاندان کی خاطر واپس حیدرآباد منتقل ہوجاتا ہے، اس کے اپنے ٹھوس اصول ہیں اور ان کے حق میں کھڑا ہونا پسند ہوتا ہے’۔ڈرامے میں اسلم کے طور پر اپنے کردار سے متعلق بتاتے ہوئے شہریار منور نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ وہ بہت ہنسی مذاق کرتے ہیں اور خود کو بہت زیادہ سنجیدہ سمجھا جانا پسند نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسلم کا کردار ادا کرنے میں بہت مزا آیا کیونکہ وہ دلچسپ، جذباتی اور مضبوط تھا۔ایک طویل عرصے بعد ٹی وی پر واپسی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے تجربہ بہت تھکادینے والا تھا اور کام بہت زیادہ تھا۔ .اداکار شہریار منور نے مزید کہا کہ ٹی وی کے لیے کام کرتے ہوئے بہت زیادہ مزا بھی آیا کیونکہ جب آپ فلمز کررہے ہوتے ہیں تو ایک دن میں ایک یا آدھا سین کررہے ہوتے ہیں لیکن ٹی وی سیٹ پر ایک دن میں اوسط 8 سین کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘لیکن اسی وجہ سے ٹی وی کے لیے کام کرنا بہت زیادہ پْرجوش تھا کیونکہ آپ کو بہت زیادہ کام کرنے کو ملتا ہے۔شہریار منور نے کہا کہ ‘ایک فلم میں، میرے 50 سینز ہوں لیکن ایک ڈرامے میں شاید 250 سینز ہوں، آپ کو بہت زیادہ کام کرنا ہوتا، جذبات کا اظہار کرنا، کردار میں زیادہ کام کرنا وغیرہ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...