کراچی (این این آئی) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کورونا وائرس کی شکار صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی جلد صحتیابی کیلئے سوشل میڈیا پر دْعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔گزشتہ روز عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی 36ویں سالگرہ تھی، اس موقع پر جہاں دْنیا بھر سے ماہرہ خان کے لیے محبت بھرے پیغامات آئے تو وہیں سوشل میڈیا پر اْن کے ساتھی اداکار بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔انہی اداکاروں میں ہمایوں سعید بھی شامل ہیں جنہوں نے ماہرہ خان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ہمایوں سعید نے فلم ‘بِن روئے’ کے ایک منظر کی خوبصورت تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں دونوں اداکار ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ‘گْڈی جی جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ۔’ اْنہوں نے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ہمیشہ خوش اور صحت و تندرست رکھے آمین۔’
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...