کرمانوالا ( این این آئی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول ، سانسیں رک رہی ہیں، پی ڈی ایم کے ارکان ا سمبلی کے استعفے اپنی اپنی قیادت کو موصول ہورہے ہیں جیسے جیسے استعفے آ رہے ہیں حکومتی وزراء کے رنگ اور بیانات بدل رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری و ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی اوکاڑہ چوہدری سجاد ا لحسن سے بلاول ہاؤس لاہورمیں ملاقات میں کیا۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ہم عوامی طاقت سے وزیراعظم عمران سے استعفیٰ چھین لینگے انہوں نے کہا کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سفید پوش لوگ انتہائی پریشان ہیں جو کسی کے آ گے ہاتھ بھی نہیں پھیلا سکتے ،اس وقت حکومت سے کوئی طبقہ بھی مطمئن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان تاجر وکلاء طلباء صحافی سب پریشان ہیں لیکن حکومت سوائے جھوٹے وعدوں کے اور کچھ بھی نہیں کرتی اب عوام اپنا حق لے گی جتنی مہنگائی بڑھتی جارہی ہے اتنی ہی وزراء کی بھرتی کی جارہی ہے ۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ اس وقت حکومت عوام پر بوجھ بن چکی ہے اس بوجھ کو عوام جلد ا تار دیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ حکومتی رخصتی تک جاری رہیگا ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان لانگ مارچ میں شرکت کے لئے تیاری شروع کر دیں ا نشاء اللہ آ پ کے لانگ مارچ سلیکٹڈ ونا اہل وزیراعظم سے جان چھوٹ جائیگی۔ انہوںنے کہا کہ جلد ہی ملک میں صحیح عوامی جمہوری انصاف پر مبنی حکومت بنے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے وزراء کی فوج ظفر موج اپنی اپنی موج میں لگی ہوئی ہے کوئی گندم کوئی چینی چور ھے حکومت آئے روز اشیاء کی قیمتیں بڑھا کر غریب عوام کا بھرکس نکال رہی ہے جو حکومت مرغی انڈے اور کٹے دینے کے بہانے معیشت کو سنبھالا دینے کی باتیں کرتی تھی اب وہ انڈے بھی غریب کی پہنچ سے دور کردیئے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...