اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے مہمند اوردیامیربھاشا ڈیم کیلئے 50 کروڑڈالرمالیت کے یورو بانڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت نے مہمند اوردیامیربھاشا ڈیم کیلئے 50 کروڑڈالرمالیت کے یورو بونڈ جاری کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ، یوروبانڈ واپڈا کی طرف سے مہمنداوردیامیر ڈیم کیلئے درکارغیرملکی فنانس پوری کرنے کیلئے جاری کرے گا۔اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا گیا۔ وفاق کا کراچی ٹرانسفارمیشن پلان فریم ورک کی منظوری پہلے متعدد بار ای سی سے موخر ہوچکی ہے، اب یہ ای سی سی اجلاس ایجنڈے کا دوبارہ حصہ ہے ۔ وفاق کا کراچی کے منصوبوں کیلئے 739 ارب روپے فراہم کرنے کی تجویز ہے اور فاقی حکومت کی آئندہ 3 سال کے دوران فنڈز فراہم کرنے کی تجویز ہے۔علاوہ ازیں ای سی سی کیاجلاس میں سوئی گیس کمپنیوں کے ایل پی جی ایئر مکس پراجیکٹس کے التواء کی سمری بھی زیر غور آئے گی جبکہ اجلاس میں گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ(جی اہچ پی ایل)کے قرضوں کی ریپیمنٹ اور مستقبل میں جی آئی ڈی سی سیانٹرسٹیٹ گیس سٹمز لمیٹڈ(آئی آیس جی ایس ایل)گیس امپورٹ و انفراء سٹرکچر پراجیکٹس کی مد میں درکار اخراجات کی سمری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کیلئے وزیراعظم کی کم لاگت ہاوسنگ سکیم اور دیگر اخراجات کی مد میں 59 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا بھی امکان ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...