شام میں اسرائیلی بمباری، ایرانی ملیشیا کے گودام اور کئی مراکز تباہ

0
399

دمشق(این این آئی ) شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی طیاروں کے ذریعے شام میں متعدد مقامات پر ایرانی حمایت یافتہ ملیشیائوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔ اس بمباری میں متعدد اسلحل گودام اور ایک دفاعی تحقیقی مرکز تباہ ہو گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انسانی حقوق آبزروٹیری نے بتایاکہ دمشق کے قریب ہونے والی اس بمباری کے نتیجے میں جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔ ایمبولینسوں کو اس علاقے میں جاتے دیکھا گیا ہے تاہم ہلاکتوں اور جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔آبزرویٹری نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے حماہ کے شہر مصیاف کے مغرب میں واقع دفاعی لیبارٹری ، فوجی مراکز اور ایرانی ملیشیاں اور گوداموں کو نشانہ بنایا۔ یہاں پر شامی اور غیر شامی جنگجووں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ تاہم اس بمباری کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔تاہم شام کے سرکاری ٹی وی نے کہا کہ شام کی حکومت کے فضائی دفاع نے حما کے دیہی علاقوں اور مصیاف کے علاقے پر اسرائیلی بمباری کا بھرپور جواب یا ۔شامی ٹی وی پر نشر کردہ ایک فوٹیج دعوی کیا گیا کہ اسرائیلی حملے کو پسپا کرنے کے لیے فضائی دفاع منہ توڑ جوابی کارروائی کی۔