لندن (این این آئی )برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین میں 668 ارب پاونڈ کا تجارتی معاہدہ طے پایا ہے، یہ اب تک کاسب سے بڑا تجارتی معاہدہ کیا ہے۔ یقین ہے بریگزٹ معاہدہ پورے یورپ کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بریگزیٹ معاہدے کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے بعد برآمد کنندگان کو یورپ کے ساتھ تجارت کے مزید مواقع ملیں گے۔بورس جانسن نے کہا کہ ہم نے اپنے قوانین کا کنٹرول مکمل طور پر واپس حاصل کر لیا ہے، تجارتی معاہدے کے بعد برطانیہ پر یورپین کورٹ آف جسٹس کا دائرہ کار بھی ختم ہوگیا۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ 1973 کے بعد پہلی بار ہمارے پانیوں پر ہمارا اختیار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ ہمیشہ یورپ کا قابل اعتماد دوست اور اتحادی رہے گا، یقین ہے بریگزٹ معاہدہ پورے یورپ کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔بورس جانسن کا مزید کہنا تھا کہ یورپ کے دروازے پر متحرک اور خوشحال برطانیہ کوئی بری بات نہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...