ویٹی کن میں کرسمس کی ورچوئل تقریب، پوپ فرانسس کی دعا

0
501

ویٹی کن سٹی (این این آئی )ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی ورچوئل تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں پوپ فرانسس نے دعا کرائی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے تقریب میں شرکا کی تعداد انتہائی محدود رہی۔اسی طرح حضرت عیسی کی جائے پیدائش بیت الحم میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا۔بیت الحم کا پر ہجوم رہنے والا مینجراسکوائرکورونا وبا کی وجہ سے تقریبا خالی تھا اور لوگ بہت کم تعداد میں موجود تھے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 90 لاکھ 57 ہزار 616 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 37 ہزار 751 ہو گئیں