ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ بحرین کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات ٹھوس ، گہرے اور برسوں پر پھیلے ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب بحرینی رابطہ کونسل کے اجلاس کے دوران کہا کہ دونوں ممالک خطے کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے دونوں ملکوں میں ہم آہنگی موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور بحرین اپنے مفادات ، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں۔ رابطہ کونسل کے پہلے اجلاس میں تقریر کے دوران ولی عہد نے کہا کہ ٹھوس ہدایات کے نتیجے میں ہر سطح پر نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے خطے کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے اور دونوں ممالک کے مفادات ، سلامتی اور استحکام کے تحفظ میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر دونوں ممالک کے مابین قریبی رابطوں کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا۔ مشترکہ بیان میں رابطہ کونسل کے آئندہ اور دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے مشترکہ موقف اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...