اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسٹریٹجک کمیونیکیشن ڈویژن کو مزید فعال بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں اپنی سفارت کاری کو تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کو پیش نظر رکھتے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہو گا ،معاشی سفارت کاری ہماری سفارتی ترجیحات کا اہم حصہ ہے ،معاشی سفارت کاری ڈویڑن کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا ،وزارتِ خارجہ کا حصہ بننے والے نئے افسران کو معاشی سفارت کاری اور پبلک ڈپلومیسی کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جائے گی ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ،وزارتِ خارجہ میں معاشی سفارت کاری کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھی شرکت کی جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ برائے معاشی سفارت کاری، نبیل منیر، ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ چوہدری اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران کی اجلاس میں شریک ہوئے ۔دوران اجلاس معاشی سفارت کاری کے فروغ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور و خوض کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں اپنی سفارت کاری کو تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کو پیش نظر رکھتے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہو گا ۔ انہوںنے کہاکہ معاشی سفارت کاری ہماری سفارتی ترجیحات کا اہم حصہ ہے ،معاشی سفارت کاری ڈویڑن کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ وزارتِ خارجہ کا حصہ بننے والے نئے افسران کو معاشی سفارت کاری اور پبلک ڈپلومیسی کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے وزارتِ خارجہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا ۔اجلاس میں اسٹریٹیجک کمیونیکیشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔وزیر خارجہ نے اسٹریٹیجک کمیونیکیشن ڈویژن کو مزید فعال بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...