ممبئی (این این آئی)برطانیہ میں کورونا لاک ڈائون کے باعث بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اداکار آفتاب شیودسانی لندن میں پھنس گئے، دونوں کو اب کچھ دن یہیں گزارنے ہوں گے۔کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد لندن اور دیگر مقامات پر سخت پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں جبکہ متعدد ممالک نے برطانیہ پر سفری پابندیاں بھی لگا رکھی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی ہالی ووڈ فلم ‘ٹیکسٹ فار یو’ کی شوٹنگ کے سلسلے میں لندن میں تھیں۔ کورونا لاک ڈائون کے باعث فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے جبکہ اداکارہ اور دیگر عملہ بھی پھنس گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے باعث اداکارہ اور عملے کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ کوشش کی جارہی ہے کہ خصوصی اجازت لے کر عملے کو امریکا منتقل کیا جائے تاہم سخت قوانین کے باعث یہ اجازت جلد ملنے کا امکان نہیں۔دوسری جانب بالی ووڈ اداکار آفتاب شیودسانی بھی کورونا لاک ڈائون کے باعث فیملی کے ہمراہ لندن میں پھنس گئے ہیں۔انہیں بھارت واپس آکر فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینا تھا تاہم اب وہ بھی لندن میں موجود ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...