ممبئی (این این آئی)ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی کرسمس پر کپور خاندان نے یکجا ہو کر کھانا کھایا۔ تقریب کا انعقاد ششی کپور کے گھر پر ہوا جس میں خاندان سمیت بالی ووڈ کے اداکاروں نے بھی شرکت کی۔تقریب میں کرینہ کپور اور سیف علی خان اپنے بیٹے تیمور کے ہمراہ پہنچے۔سیف اور تیمور نے سفید رنگ کا ایک جیسا کرتا شلوار پہنا ہوا تھا جبکہ کرشمہ کپور نے بھی اپنے بچوں کے ساتھ کھانے کی تقریب میں شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور بھی شامل تھے۔ دونوں اداکار ایک مرتبہ پھر تقریب میں ایک ساتھ پہنچے جس پر میڈیا نے ان کی خوب تصاویر کھینچیں۔ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام افراد نے ایک ساتھ تصویر بھی کھنچوائی جس کو کرشمہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کیا۔ تصویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...