کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ انشاء اللہ ّہ نیا سال دْنیا بھر میں خوشیاں اور اچھی خبریں لیکر آئے گا۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے والی بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سالِ نو سے متعلق ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔بشریٰ انصاری نے ویڈیو پیغام کے آغاز میں اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ‘نیا سال آنے والا اور مجھے اْمید ہے کہ انشائ اللّہ 2021 ہمارے لیے ڈھیر ساری خوشیاں اور خوشخبریاں لیکر آئے گا۔اداکارہ نے کہا کہ ‘اللّہ تعالیٰ کے حکم سے ایک مرتبہ پھر اچھے دن آئیں گے اور یہ کورونا وائرس ختم ہوجائے گا۔اْنہوں نے کہا کہ ‘نئے سال کے لیے ہمیں خود سے بھی وعدے کرنے ہوں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ ‘سب سے پہلے تو ہمیں اپنی صحت پر توجہ دینی ہوگی اور اس ضمن میں ہمیں اپنی خوراک اور طرزِ زندگی پر سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔اداکارہ نے کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘عالمی وباء نے ناصرف ہماری جسمانی صحت کو متاثر کیا ہے بلکہ اس سے ہمارا طرزِ زندگی بھی شدید متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے ہم نفسیاتی مریض بنتے جارہے ہیں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ‘ہمیں اپنا اس قدر خیال رکھنا ہوگا کہ ہمیں ذہنی طور پر بھی پْرسکون زندگی گزاریں اور ہمارا مدافعتی نظام بھی مضبوط رہے۔بشریٰ انصاری نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘اللّہ تعالیٰ نیا سال خوشیوں سے بھرے سال میں تبدیل کردے، آمین۔خیال رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...