نیویارک (این این آئی)دنیا بھر میں مشہور امریکی ریسلر اور ہالی وڈ اداکار ڈوین جانسن نے اپنے ننھے مداح اور اس کی والدہ کی خواہش پوری کردی۔ڈوین جانسن نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک پیغام اور وڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار نے کس طرح اپنے مداح کو خوشی سے نہال کیا۔امریکی ریسلر نے پیغام میں لکھا کہ ان کا 13 سالہ مداح جو کہ فلوریڈا میں رہتا ہے، کی ریڑھ کی ہڈی کا حال ہی میں بہت بڑا اور مشکل آپریشن ہوا ہے، اور اس کی والدہ نے ایک خط کے ذریعے مجھ سے بچے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے کہا۔ڈوین جانسن نے پیغام میں بتایا کہ بچے کی والدہ نے خط میں لکھا کہ ان کا بیٹا مجھے بیحد پسند کرتا ہے اور میں جو کام کرتا ہوں اس سے بہت متاثر ہوتا ہے تو کیا میں اس کی حوصلہ افزائی کے لئے کچھ بھیج سکتا ہوں۔ریسلر نے خط ملنے کے فوراً بعد بچے کے لئے خاص وڈیو پیغام ریکارڈ کرا کر بھیجا جسے دیکھ کر ان کے مداح کی خوشی دیدنی تھی۔ڈوین جانسن نے وڈیو پیغام میں مداح کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے کرسمس کی مبارکباد دی اور بیماری سے لڑنے اور تکلیف سہنے پر اس کی تعریف کی اور اسے مضبوط رہنے کی تلقین کی۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...