گڑھی خدا بخش (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف نے بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کے ہمراہ بی بی شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں اور دعائوں کے تحفے پیش کئے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب کے مطابق مریم نوازشریف نے بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کے ہمراہ بی بی شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں اور دعائوں کے تحفے پیش کئے، بیان میں کہاگیاکہ یہ ہے پاکستان کی حقیقی جمہوریت کی اصل تصویر،پاکستان اور عوام کی خاطر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور قائد محمد نوازشریف نے اپنے فہم وفراست اور اخلاص سے جس میثاق جمہوریت کی بنیاد رکھی تھی، وہ امانت آج بلاول اور مریم کی صورت آئندہ نسلوں کو منتقل ہوچکی ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ مٹی کی چادر اوڑھ کر سونے والے گو آج ہم میں عملی طورپر تو موجود نہیں تاہم ان کے شعور کی روشنی تیز تر ہورہی ہے، ان کی قربانیوں سے نورجمہوریت پھیل رہا ہے، آئین وجمہور کے قاتلوں کی پھیلائی ظلمت و سیاہی مٹارہا ہے۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...