سکھر(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنما سید خورشید احمد شاہ نے پارلیمنٹ سے استعفے دینے کی مخالفت کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کومشورہ دیا ہے کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے احتجاج کا راستہ اپنایا جائے۔پی پی کے رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے یہ مشورہ ن لیگ کے مرکزی رہنمائوں کو اس وقت دیا جب وہ اسپتال میں ان کی عیادت کے لیے آئے۔ذرائع کے مطابق پی پی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کی این آئی سی وی ڈی میں عیادت کے لیے ن لیگ کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید اور پارٹی کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب آئی تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی اسپتال میں ن لیگ کے رہنمائوں نے پی پی کے رکن قومی اسمبلی کی عیادت کی اوران سے بھتیجی کے انتقال پرتعزیت بھی کی۔ذرائع نے مطابق اس دوران ہونے والی بات چیت میں ن لیگ کے رہنمائوں نے سینئر سیاستدان سید خورشید شاہ سے اپوزیشن کے استعفوں سمیت آئندہ کے دیگر لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع نے بتایا کہ سید خورشید شاہ سے پرویز رشید اور مریم اورنگزیب کی ہونے والی ملاقات میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی پی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے اپوزیشن کے استعفوں کی مخالفت کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے احتجاج کا راستہ اپنایا جائے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...