لاہور ( این این آئی)فلم ، ٹی وی ، ریڈیو اور تھیٹر کے لیجنڈ اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ میں اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہوں خدا کی ذات نے ہر وہ چیز عطاکی جس کی میں نے خواہش بھی نہیں کی تھی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے رب سے قناعت مانگی تھی اور خدا کی ذات نے مجھے دی اور یہی چیز میرے بچوں میں بھی منتقل ہوئی ۔میںنے عمر نہیں گزاری بلکہ بھرپور زندگی بسر کی ہے ۔عمر وہ ہوتی ہے جو اپنوں کے بغیر گزر جائے اور زندگی اپنوں کے ساتھ بسر کی جاتی ہے اورمیں خوش قسمت انسان ہوں کہ میںنے اپنوں کے ساتھ بڑی خوبصورت زندگی گزاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی بھی دولت کی خوہش نہیں رہی اورنہ ہی کبھی اس کا تعاقب کیا ۔میری تربیت میری والدہ نے کی اور میرے بچوں کی تربیت بھی میری والدہ نے کی ،جو عادتیں مجھ میں ہیں وہی میرے بچوں میں بھی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ خدا کا شکر اداکرتاہوں کہ میری اولاد فرما نبردار اور تابعدار ہے اور میری سب کیلئے یہی دعا ہے کہ خدا سب کی اولاد کو نیک بنائے۔
مقبول خبریں
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...
ہمیں شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے’ ڈی جی( آئی ایس پی آر)
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ...
غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کو داخلے اجازت سمندر میں قطرہ ہے،اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ نے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی آبادی والے علاقے غزہ میں خوراک کے 9 ٹرکوں کے داخلے...
مختلف ممالک سے چھ لاکھ 70 ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
ریاض(این این آئی )سعودی وزارت حج عمرہ نے کہا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 42 فیصد عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں...
غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی ختم کی جائے ، یورپی یونین
برسلز(این این آئی ) یورپی یونین سربراہ ارسولا وان ڈیر لین نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال ناقابل قبول ہے۔ اس لیے...