گروزنی(این این آئی )روس کی مسلم اکثریتی جمہوریہ چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی میں دہشت گردوں کے حملے اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس شورش زدہ جمہوریہ کے صدر رمضان قادریوف نے بتایا کہ گروزنی کے وسط میں چاقوں سے مسلح دو دہشت گردوں نے پولیس سے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی تھی لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے انھیں گولی مار کر ہلاک کردیا ۔انھوں نے مزید بتایا کہ ان دہشت گردوں کے چاقوحملے میں ایک افسر مارا گیا ہے اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔دونوں حملہ آور سگے بھائی تھے اور ہمسایہ جمہوریہ انگشتیا سے 2012 میں چیچنیا میں منتقل ہوئے تھے۔چیچنیا کی سکیورٹی فورسز کے ایک افسر پر نی متسوف کو کریملن سے متصل ایک پل پر گولی مارنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا اور عدالت نے اس افسر کو قصور وار ثابت ہونے پر بیس سال قید کی سزا سنائی تھی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...