واشنگٹن(این این آئی ) امریکا میں ایک اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے والے ایک سعودی طالب علم ایسا کمپیوٹر پروگرام تیار کیا ہے جو تفتیش کرنے والے سیکیورٹی حکام کو انتہائی کم وقت میں کسی بھی کرائم سین کا تجزیہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ سافٹ ویئر امریکی ریاست میزوری کے پولیس کے تفتیش کاروں کو جرائم کے مناظر کی چھان بین میں معاون ثابت ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق خادم الحرمین الشریفین اسکالر شپ پروگرام کے تحت بیرون تعلیم کے حصول کے لیے امریکا آئے طالب علم خالد ضباح نے بتایا کہ اس نے متعدد کمپیوٹر سسٹم اور سمارٹ ایپلی کیشن پروگرامنگ تیار کی ہیں۔ ان میں سے ایک پروگرام جدید مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کا استعمال کرتے ہوئے جرائم کے شعبوں میں تفتیش کاروں کی مدد کرنے کے تصور پر تیار کیا گیا۔اس نے بتایا کہ یہ منصوبہ میرے منصوبوں میں سے ایک ہے جو میں نے امریکا میں بنائے ہں۔ میں نے اس شہر میں جہاں میں رہتے تھے میں جرائم کی شرح کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کیا۔ ان اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2010 سے 2018 تک ریاست میں جرائم کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اس منصوبے کا مقصد بہترین مقامات کا تجزیہ کرنا اور ان کی تلاش کرنا ہے۔ معلومات جمع کرنے کے دوران پتا چلا کہ آٹھ سالوں کے میں شہر میں آتشیں اسلحہ استعمال کرنے کے کل جرائم کی تعداد 75،930 سے تجاوز کر گئی تھی۔ یہ تعداد ریاست کے صرف ایک شہر میں سامنے آئی ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...