اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے مسلم لیگ (ن )کے استعفوں پر جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔ مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی اور محمد سجاد کے استعفوں کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی جس میں استعفوں سے متعلق پارلیمانی روایات سے استفادہ کرنے پر غور کیا گیا۔اسپیکر نے دونوں ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر وزیراعظم کو آئینی و قانونی ماہرین سے ہونے والی مشاورت اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم اور اسپیکر اسد قیصر نے معاملہ جلد نمٹانے پر اتفاق کیا اور حکومت نے لیگی ارکان کے استعفوں پر جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا۔حکومتی جارحانہ حکمت عملی کا فیصلہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے استعفوں سے متعلق بیان کے بعد آیا۔ مریم نواز نے دونوں ارکان اسمبلی سے کہا تھا کہ وہ اسپیکر سے کہیں کہ ان کے استعفیٰ قبول کیے جائیں۔ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پانچ روز گزرنے کے باوجود دونوں ارکان نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ نہیں کیا،رابطہ نہ کرنے کی صورت میں دو روز بعد مسلم لیگ ن کے دونوں ارکان کے استعفی منظور کرلیے جائیں گے۔وزیراعظم نے اسپیکر سے کہا کہ آپ کو مکمل اختیار ہے کہ آپ اپنی آئینی ذمہ داریوں سے متعلق فیصلہ کریں، جمہوریت اور نظام کے تسلسل کے لیے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن کرپشن پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے دباؤ قبول کیا نہ کرونگا، کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...