صدر مملکت کوچیئرمین قومی کمیشن انسانی ترقی کی طرف سے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش

0
208

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے چیئرمین ڈاکٹر امیر اللہ مروت نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے کہاکہ قومی کمیشن برائے انسانی ترقی ملک میں عالمگیر پرائمری تعلیم کے فروغ کے لئے کام کرے، قومی کمیشن برائے انسانی ترقی اسکول سے باہر بچوں کو رسمی اور غیر رسمی تعلیم دینے پر توجہ مرکوز کرے۔ چیئرمین قومی کمیشن نے صدر کو انسانی ترقی اور پرائمری تعلیم کے فروغ میں کمیشن کے مستقبل کے منصوبوں اور کردار پر بریفنگ دی، کمیشن اسلام آباد ، آزاد جموں و کشمیر ، گلگت بلتستان اور سابقہ فاٹامیں 100 مدارس میں ابتدائی تعلیم متعارف کرا چکا ہے، خواندگی اور سماجی ترقی میں 189،000 خواندگی اساتذہ / سپروائزر کو تربیت دی گئی ، پاکستان کے دور دراز علاقوں میں 15،000 اساتذہ کے ساتھ 10،937 فیڈر اسکول قائم کیے گئے، صدر نے اساتذہ و سپروائزرز کی استعدادِ کار میں اضافے کے لئے کمیشن کی کوششوں کو سراہا۔