اسلام آباد (این این آئی) چین کے سفیر نونگ رونگ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی معاملات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان اور چین کے مابین مفرد نوعیت کے دوستانہ تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال ہے، دونوں دوست ممالک میں تعلقات باہمی احترام، اعتماد، مفادات اور اسٹریٹجک شراکت داری پر استور ہیں۔انہوں نے کہاکہ دونوں دوست ممالک کے بابین تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں،چین اور پاکستان علاقائی و عالمی معاملات پر یکساں موقف کے حامل ہیں اور دونوں دوست ممالک نے علاقائی و عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دوست ملک چین کی طرف سے پاکستان کے لیے ایک تحفہ ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) اور ون بیلٹ ون روڈ کا اقدام پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کے منصوبے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمان سی پیک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، پارلیمان کے زیر سرپرستی تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیمینار منعقد کیے جار ہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ان سیمیناروں میں سی پیک سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت سے سی پیک کی افادیت میں گراں قدر اضافہ ہو گا، رشہ کئی اکنامک زون سے پاکستان میں صنعتی شعبے کو فروغ حاصل ہوگاجس سے علاقے میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، دونوں ممالک کی پارلیمان کے مابین رابطوں کے فروغ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان اور چین کی سفارتی تعلقات کے 70سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کا مبارکباد کا پیغام دیا ،اسپیکر نے چین اور پاکستان اور کیسفارتی تعلقات کی 7 دہائیوں مکمل ہونے کے موقع پر دونوں اسپیکرز کو ورچوئل کانفرنس کی تجویز سے اتفاق کیا ۔ چینی سفیر نے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی مثالی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ نونگ رونگ نے کہاکہ چین اور پاکستان ایک دوسرے ہر دکھ سکھ کے دوست ہیں اور دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت مین ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ چینی سفیر نے کہاکہ چین پاکستان تجارتی حجم اور معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہان ہے، اسپیکرز کی ورچوئل کانفرنس سے باہمی پارلیمانی تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...