اسلام آباد (این این آئی)بجلی کی مد میں پاکستان ریلویز کو اربوں روپے کا چونا لگانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی رپورٹ ملنے پر وزیرِاعظم عمران خان نے سخت اظہارِ برہمی کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیرِ ریلوے اعظم سواتی نے تفصیلات رپورٹ کی صورت میں وزیرِ اعظم عمران خان کے سامنے پیش کر دیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے کالونیوں میں بجلی کے میٹر نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے، ریلوے ملازمین سالہا سال سے بجلی استعمال کرتے رہے ہیں، جس کا مالی بوجھ ریلوے پر پڑا ہے، نقصان میں واپڈا اور ریلوے حکام کی ملی بھگت نکلی ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے رپورٹ پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ریلوے کالونیوں میں بجلی کے میٹر نہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔وزیرِ اعظم نے ریلوے کالونیوں میں 25 ہزار بجلی کے میٹر ہنگامی طور پر لگانے کا حکم دبھی دے دیا۔انہوں نے حکم دیا ہے کہ ریلوے کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا یہ عمل 4 ماہ میں مکمل کیا جائے۔وزیرِاعظم عمران خان نے بجلی کے میٹرز کے معاملے کی مانیٹرنگ کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔وزیرِاعظم آفس نے ایک آفیسر کو بجلی کے میٹرز کے معاملے کو دیکھنے کے لیے کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے۔وزیرِاعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ریلوے کالونیوں میں میٹروں کی تنصیب شروع کریں، قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے، اسے امانت سمجھ کر خرچ کریں گے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...