کابل (این این آئی) افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر نے کہا ہے کہ پاکستان طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے اپنا اہم کردار استعمال کر سکتا ہے ۔کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان کے ساتھ ایک ملاقات میں افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں تشدد کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے جنگ بندی بہت ضروری ہے ۔افغان وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق حنیف اتمر نے افغانستان میں مذاکراتی عمل کی حمایت کیلئے وزیر اعظم پاکستان ،وزیر خارجہ پاکستان اور کابل میں پاکستانی سفیر کے کردار کو سراہا۔افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے اور پاکستان اپنا اثر استعمال کر کے طالبان کو جنگ بندی کیلئے راضی سکتا ہے ۔اس موقع پر پاکستانی سفیرنے افغانستان میں تشدد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ افغانستا ن میں تشدد میں اضاضے کی بات وزیر اعظم پاکستان نے بھی کی ہے جس پر انہیں بھی تشویش ہے ۔منصور خان نے کہا کہ قطر کے دارلحکومت دوحہ میں 5جنوری کو مذاکرات کا دوبارہ آغاز امن عمل کیلئے اہم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان بڑھتے ہوئے رابطے اور اقتصادی اور تجارتی تعلقات بھی افغان امن کیلئے اہم ہیں ۔افغان وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق پاکستانی سفیر نے افغان عوام کیلئے پاکستانی ویزوں پر بھی گفتگو کی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے میں ویزوں کی سہولت کیلئے کھڑکیوں کی تعداد دس سے سترہ کی گئی ہے جس سے ویزے جاری کرنے میں مزید آسانی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانے میں آن لائن ویزے بھی شروع کیے ہیں اور ای میل کے ذریعے بھی ویزوں کی درخواستیں دی جا سکتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستانی سفیر نے کہا تھا کہ اکتوبر اور نومبر میں پاکستان سفارتخانے اور کونسل خانوں نے ایک لاکھ پچاس ہزار ویزے جاری کئے تھے ۔پاکستان کی جانب سے افغان باشندوں کیلئے ویزوں کی تعداد میں اضافہ پاکستان کی جانب سے حالیہ آزاد ویزا پالیسی کے اعلان کے بعد کیاگیا ہے ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...