لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے پارٹی چھوڑنے کے حوالے سے آنے والے دبائو بارے قیادت کو آگاہ کر دیا تھا اور جب وقت آئے گا تو خواجہ آصف خود ہی بتائیں گے انہیں کس نے پارٹی چھوڑنے کیلئے کہا تھا،میرے سمیت اور لوگوں کو بھی پارٹی چھوڑنے کیلئے کہا گیا ،خدا کا واسطہ ہے آپ لوگ شیخ رشید کو سنجیدہ لیتے ہیں ؟۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو ایک ماہ پہلے جماعت کوچھوڑنے کی وارننگ مل چکی تھی لیکن انہوں نے جماعت کو نہیں چھوڑ، خواجہ آصف نے قیادت کو اس حوالے سے آگاہ بھی کر دیا تھا،خواجہ آصف نے جماعت چھوڑنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 3 دہائیاں گزار دی ہیں یہ میں کبھی نہیں کروں گا۔ انہوں نے شیخ رشید کی جانب سے نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ خدا کا واسطہ ہے، آپ لوگ شیخ رشید کو سنجیدہ لیتے ہیں؟شیخ رشید کو جس نے وزیر داخلہ بنایا ہے اس کی عقل کو بھی سلام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے علاوہ کچھ اور لوگوں کو بھی پارٹی چھوڑنے کیلئے کہا گیا ہے ،کوشش کے باوجود فارورڈ بلاک نہیں بن سکا، کوئی اس کا حصہ بننے اور قیادت کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قت سدا ایک جیسا نہیں رہتا، یہ وقت بھی گزر جائے گاان کے منہ کالے ہوں گے اور ہم سرخرو ہوں گے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جب سیاسی آپشنز ختم ہو جائیں تو پھر سیاسی حریف کا گرفتاری آخری ہتھکنڈے ہوتے ہیں، خواجہ آصف کی گرفتاری عمران خان کے اقتدار کے پچپن کی خواہش ہے،عمران خان چاہتے تھے کہ وہ بہت پہلے گرفتار ہوجاتے ۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے تمام اثاثے ظاہر شدہ ہیں،جب عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف درخواست دی تو سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کو کلیئر کیا۔نیب راولپنڈی نے خواجہ آصف کا کیس لینے سے انکار کیا تو لاہور نیب نے ہاں کردی ،خواجہ آصف کا کیس بالکل واضح ہے، انہیں قانون کے برعکس گرفتار کیا گیا، دعوے سے کہتا ہوں اس کا ریفرنس بھی نہیں آئے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...