کراچی (این این آئی)پی ٹی آئی رہنما اور اینکر عامر لیاقت حسین کی سابقہ بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کردی۔سیدہ بشریٰ اقبال کی جانب سے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے شوہر عامر لیاقت انہیں طلاق دے چکے ہیں۔سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ‘میرے خیال میں یہ وقت میرے سابقہ شوہر عامر لیاقت حسین کے ساتھ میرے تعلقات کی وضاحت کا ہے، انہوں نے مجھے طلاق دے دی ہے۔بشریٰ اقبال نے کہا کہ ‘مجھے طلاق دینا ایک بات ہے لیکن طوبیٰ کو کال پر لے کر اس کی درخواست پر ایسا کرنا میرے اور بچوں کے لیے بہت تکلیف دہ اور صدمے کی بات تھی۔سیدہ بشریٰ اقبال نے مزید لکھا کہ ‘میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں۔واضح رہے کہ دوسال قبل عامر لیاقت نے طوبیٰ سے شادی کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد دونوں کی ولیمے کی تصاویر بھی منظر عام آئی تھیں۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...