اتل ابیب (این این آئی )اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے شمالی علاقوں میں ایران کو پائوں جمانے سے روکنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے مزید کہا کہ روسی صدر کے ساتھ میرے تعلقات اس لیے اہم ہیں کہ وہ ہمیں عمل کی آزادی کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں جس کی ہمیں اپنی شمالی سرحدوں پر ایران کو پائوں جمانے سے روکنے کی ضرورت ہے۔یہ بات اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر روسی بولنے والے اسرائیلیوں کو نئے سال کی مبارکباد دینے کے لیے پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں کہی۔ انہوں نے روسی صدر ولادی میر پوتین کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملک شام میں ایران کو پائوں مضبوط کرنے سے روکنے کے کام کر رہے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل کے سابقہ سوویت یونین کے تمام ممالک کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر تمام رہ نماں کے ساتھ مستقل بات چیت کرتا ہوں۔ سب سے پہلے روسی صدر پوتین اور یوکرائن کے صدر کے ساتھ ہر چند ہفتوں یا مہینوں میں بات چیت کرتا ہوں۔ یہ تعلقات آپ میں سے بہت سے لوگوں کے لیے بہت اہم ہیں کیونکہ وہاں دوست اور رشتے دار موجود ہیں۔اس کے علاوہ نیتن یاھو نے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات اسرائیل کے تمام شہریوں کے لیے بھی اہم ہیں۔ کیونکہ وہ خطے کے استحکام اور ہماری ریاست کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...