ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سٹار انیل کپور نے معاوضے کے فرق سے متعلق سوال پر کرینہ کپور خان کو لاجواب کردیا۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں مرد اور خواتین کے معاوضے میں فرق کی جنگ کئی برس سے جاری ہے، تاہم جب یہ بات انیل کپور اور کرینہ کپور کے درمیان چھڑی تو اداکارہ لاجواب ہوگئیں۔انیل کپور جو آج کل اپنی فلم’اے کے بمقابلہ اے کے’ کی پرمووشن میں مصروف ہیں، وہ کرینہ کپور کے چٹ چیٹ شو ‘واٹ وومن وانٹ’ میں پہنچ گئے جہاںکرینہ کپور نے مرد اور خواتین اداکاروں کے معاوضے میں فرق کا تذکرہ کیا، ساتھ ہی مثال دی کہ ہالی ووڈ میں بہت سے مرد اداکار اپنی خواتین کو برابری کا معاوضہ دینے کے حامی ہیں۔اس پر انیل کپور نے اداکارہ سے کہا کہ تم نے تو مجھ بہت زیادہ پیسے لئے ہیں جس پر کرینہ کپور ہنس دیں اور خاموش ہوگئیں۔انہوں نے ساتھ ہی بات بدلتے ہوئے کہا کہ ہم بہت سی رکاوٹیں توڑرہے ہیں اور ہم ایسا کررہے ہیں، لیکن اب بھی کچھ ہیں جو ہمارا راستہ روکتے ہیں۔اس پر انیل کپور نے واقعہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پروڈیوسر نے فون کیا اور کہا کہ کرینہ کپور تو ہیرو جتنا معاوضہ مانگ رہی ہے، اس پر میں نے انہیں کہاکہ وہ جو مانگ رہی ہے دے دو۔بھارتی فلم سٹار نے دعویٰ سے کہا کہ فلم انڈسٹری کی تمام نامور اداکارائوں نے اپنی بہترین فلمیں میرے ساتھ کی ہیں، اس دوران انہوں نے جدائی فلم کی مثال بھی پیش کی جب ان کے مقابل دو خواتین اداکاروں نے پرفارم کیا
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...