لاہور( این این آئی) نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ کسی ادا کارکا سکینڈل یونہی نہیں بن جاتا بلکہ دال میں ضرور کچھ کالا ہوتا ہے ،کچھ لوگ خود سکینڈل بنانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں احسن خان نے کہا کہ خدا کی ذات کا شکر ہے کہ میرا کبھی کوئی سکینڈل نہیں بنا کیونکہ میں صرف اپنے کام سے کام رکھتا ہوں۔ شوبز میں دوستیاں ہو جانا انہونی بات نہیں لیکن دوستی کی بھی ایک حد مقر رہے اور اس سے آگے جائیں گے تو پھر لازمی سکینڈل بنتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں سکینڈلز سے گھبراتا ہوں اور میری کوشش ہے جس قدر ہو سکے ان سے دور رہوں اور اب تک کامیاب رہا ہوں۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...