اسلام آباد (این این آئی) برطانوی کار کمپنی ایم جی پاکستان میں لانچ کر دی گئی جس کی تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ایم جی جے ڈبلیو آٹو موبائل پاکستان کی لانچنگ کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم عمران خان تھے۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ حکومت معیشت اور آٹو موبائل انڈسٹری کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، برطانیہ کی موٹر کمپنی ایم جی کا پاکستان میں آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں آگے بڑھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم جی جے ڈبلیو آٹو موبائل پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی، یہ گاڑیاں ماحول دوست اور الیکٹرک چارجنگ کی وجہ سے اپنا منفرد مقام رکھتی ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ حکومت آٹوموبائل انڈسٹری اور معیشت کو مزید دوام بخشنے کے لیے اپنی بھرپور کوشش جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں تمام تر مشکلات کے باوجود ایم جی پاکستان کی لانچنگ ایک حوصلہ افزا خبر ہے اور نئے سال کی شروعات میں پاکستان معیشت کے لیے ایک امید کی کرن بھی ہے۔اس موقع پر ایم جی کو پاکستان لانے والے جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی اچھی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...