لندن (این این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر نے نئے سال پر موسیقی کے دیوانوں کے لیے نئے رومانٹک گیتوں کے ریلیز کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔سائرہ پیٹر سال کے آغاز پر پارٹی اور رومنٹک سونگ ‘اے زندگی اے زندگی’ آئندہ ہفتے ریلیز کریں گی جبکہ فروری میں ممتاز موسیقار خواجہ خورشید انور کا غیر ریلیز شدہ گیت ‘بجے دل کی ستار’ کی شاندار ویڈیو دنیا بھر میں ریلیز کریں گی۔ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے بتایا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے ہم فن کاروں کو اپنے نئے اور دل چھولینے والے گیتوں کی تیاری کے لیے وقت مل گیا، انہوں نے میں نے نئے گیتوں پر ساری توجہ دی اب نیا سال شروع ہوگیا ہے لہٰذا اپنے مداحوں کو نئے سال کا تحفہ سماعتوں میں رس گھولنے والے گیتوں کی شکل میں دوں۔اس سلسلے میں پہلا گیت’اے زندگی اے زندگی’ دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا، اس کی موسیقی میں نے خود ترتیب دی ہے، اس گانے کی ویڈیو میں امریکی اور برطانوی ڈانسرز نے کمال کا رقص پیش کیا ہے ۔یہ ایک پارٹی سونگ ہے جو نئی نسل خاص طور پر نوجوانوں کے دل جیت لے گا ۔دوسرا گیت ‘بجے دل کی ستار’ آیندہ ماہ ریلیز کیا جائے گا، اس گانے کی موسیقی برصغیر کے نامور موسیقار خواجہ خورشید انور نے فلم تان سین کے لیے دی تھی، کسی وجہ سے فلم مکمل نہیں ہوسکی تو گانے بھی سامعین تک نہیں پہنچے۔اب خواجہ خورشید انور کے صاحب زادے خواجہ عرفان نے یہ گیت مجھ سے نئے انداز سے گوایا ہے۔مجھے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ میں اتنے بڑے موسیقار کی تربیت دی ہوئی موسیقی میں اپنی آواز کا جادو جگا رہی ہوں، امید ہے مزکورہ دونوں گیت موسیقی کے چاہنے والوں کو پسند آئیں گے ۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...