کراچی(این این آئی) پاکستان ٹی وی کی معروف اداکارہ و مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان تیسری بار شادی کے بندھ گئیں۔نادیہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو شادی کے بندھن میں بندھنے کی اطلاع دی اورکہا کہ وہ مزید تصاویر بھی شیئر کریں گی۔سوشل میڈیا پر ان کے نکاح کی مزید تصاویر بھی گردش کررہی ہیں جن میں نادیہ خان سبز رنگ کے دلہن کے لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ایک تصویر میں نادیہ خان اپنے شوہر کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ تاہم نادیہ خان کے شوہر کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات منظر عام پر نہیں آئیں اور نہ ہی انہوں نے خود کوئی تفصیلات شیئر کیں۔ تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ان کے شوہرایئرفورس میں پائلٹ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے نادیہ خان کی تیسری شادی کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھی۔ نادیہ خان اس سے قبل دو بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں لیکن دونوں بار ان کی شادی ناکام ہوگئی۔ نادیہ خان کے تین بچے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...