ریاض(این این آئی) پاکستانی اداکارہ زارا البلوشی کو مستقل طور پر سعودی عرب میں رہائش کا اجازت نامہ جاری کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی 39 سالہ اداکارہ زارا البلوشی کو 2019ء میں لانچ کیے جانے والے ایک پروگرام کے تحت اسپانسر کے بدلے مستقل سکونت کی سند جاری کردی گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ‘پریمیئم ریزیڈینسی کارڈ’ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے زارا البلوشی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘مجھ پر اعتماد کرنے اور مستقل سکونت دینے کا شکریہ، میں اپنی خوشی بیان نہیں کر سکتی، میں سعودی عرب میں جینا اور مرنا چاہتی ہوں۔زارا البلوشی پیدا پاکستان میں ہوئیں تاہم انہوں نے ابتدائی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی جس کے باعث وہ روانی سے عربی زبان بول سکتی ہیں۔ وہ 2010ء سے شوبز انڈسٹری سے منسلک ہیں۔ سعودی اور خلیج کے ‘المیراث’ اور ‘ہیلو ہائے’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...