کراچی(این این آئی)پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے فلموں میں کام نہ کرنے سے متعلق کہا ہے کہ انہیں خود سمجھ نہیں آتا کہ انہیں فلم کی آفر کیوں نہیں کی جاتی۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی اردو سروس کو دیے گئے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں عدنان صدیقی نے کہا کہ انہیں خود نہیں سمجھ آتا کہ فلم کی آفر نہیں کی جاتی۔عدنان صدیقی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کیا میرے والدین پہلے غریب تھے اس لیے مجھے فلم میں نہیں لیتے؟ کیا وجہ ہے مجھے خود نہیں سمجھ آتا۔اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں فلموں میں کیمیو (چھوٹے کرداروں) کی آفرز بہت ہوتی ہیں لیکن انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس کا معاوضہ لیں گے ورنہ نہیں کریں گے۔تاہم انہوں نے خود ہی کہا کہ اب ان کی عمر ہیرو جتنی بھی نہیں رہی اور ہر کوئی ہمایوں بھی نہیں ہو سکتا، انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں میری جیسی ادھیڑ عمر کے لوگ ہیرو ہی آتے ہیں، سوائے اِدھر کے اب جو عوام کو پسند ہو
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...