صنعاء (این این آئی )یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے کہا ہے کہ عدن ایئر پورٹ پر حکومت کو نشانہ بنانا اور سال 2020 کے دوران یمن میں عسکری کارروائیوں میں اضافہ بغداد امریکی کارروائی میں قتل کیے جانے والے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا رد عمل تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمنی وزیر اطلاعات نے تہران میں حوثی سفیر ابراہیم الدیلمی کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے متعدد ٹویٹس پوسٹ کیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں حوثی ملیشیا کے سفیر نے واضح طور پر اس بات کی تصدیق کی کہ گذشتہ برس سے ایرانی حکومت کی طرف سے یمن میں حوثیوں کی فوجی امداد اور عسکری ماہرین کی مدد میں اضافہ کیا گیا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا نے ایرانی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں معصوم شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔نام نہاد حوثی سفیر ابراہیم الدیلمی نے یمن میں حوثیوں کی عسکری امداد میں قاسم سلیمانی کے پیش پیش رہنے کا اعتراف کیا۔حوثی سفیر نے یمن میں حوثی ملیشیا کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں معاونت کا اعتراف کرکے یہ ثابت کیا کہ گذشتہ برس کئے گئے بڑے حملے جن میں آخری حملہ عدن ہوائی اڈے پر کیا گیا قاسم سلیمانی کے قتل کابدلہ ہے۔ اس سے قبل حوثی ملیشیا نے کارگو جہازوں، تجارتی قافلوں اور آئل ٹینکروں کو بھی نشانہ بنا کر انہیں نقصان پہنچانے کی کوششیں جاری رکھیں۔یمنی وزیر نے مزید کہاکہ عالمی برادری کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ خطے میں انتشار اور دہشت گردی پھیلانے کے ایرانی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حوثی صرف ایک آلہ کار کے طور پراستعمال ہو رہے ہیں اور وہ اپنے ہی ملک میں ایران کے ایما پر گندا کھیل کھیل رہے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...