ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ پریٹی زنٹا بطور پروڈیوسر اپنی پہلی ویب سیریز بنارہی ہیں جس میں انہوں نے اداکار ہریتھیک روشن کو کاسٹ کرلیا۔امریکی نژاد شہری سے شادی کرکے اداکاری کو خیرباد کہنے والی پریٹی زنٹا نے ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس بار وہ اداکارہ کے طور پر نہیں بلکہ بطور پروڈیوسر خدمات سرانجام دیتی نظر آئیں گی۔بطور پروڈیرسر پریٹی زنٹا کی یہ پہلی ویب سیریز ہے جس میں اْن کے بہترین دوست اور اداکار ہریتھیک روشن مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس سے قبل یہ دونوں اداکار فلم ”کوئی مل گیا” میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پریٹی زنٹا کی آنے والی ویب سیریز جان لی کیئر کے مشہور ناول ‘ دی نائٹ منیجر’ کا ہندی ورڑن ہے جوکہ نیٹ فلیکس طرز پر مبنی ہاٹ اسٹار کی ایپلی کیشن پر دکھائی جائے گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...