ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے دونوں بھائی سہیل خان اور ارباز خان کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی مہنگی پڑگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے دونوں بھائی ارباز خان، سہیل خان اور سہیل کے بیٹے نروان خان کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ممبئی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔تینوں افراد 25 دسمبر کو دبئی سے ممبئی واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں کورونا وائرس کے پیش نظر وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق سات روز تک نجی ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنا تھا لیکن وہ ہامی بھرنے کے بعد بغیر کسی کو اطلاع دیئے گھروں کو روانہ ہوگئے۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے میڈیکل آفیسر کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی شکایت کی گئی جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر کارروائی مکمل کرکے تینوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔قرنطینہ نہ کرنے پر بی ایم سی کے آفیسر سہیل خان کے گھر بھی گئے جہاں انہیں یہ بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی رپورٹ منفی آنے پر انہوں نے قرنطینہ میں رہنے کے بجائے گھر جانے کا فیصلہ کیا تاہم مقدمہ درج ہونے کے سلمان خان کے دونوں بھائی اور بھتیجے کو تاج ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا جہاں تمام اخراجات سلمان خان کی فیملی خود برداشت کرے گی۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...