کراچی (این این آئ)دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل اور وکی پیڈیا کو معلومات کا ذریعہ کہا جاتا ہے لیکن اگر گوگل کا سرچ انجن ہی کوئی غلط معلومات دکھانے لگے تو یہ دنیا بھر کے لیے تشویش کی بات ہے۔گزشتہ دنوں گوگل پر ترکش اداکارہ اسرا بلجیک کو پاکستانی اداکار یاسر حسین کی والدہ کے طور پر دکھایا گیا اور اب اداکارہ ماہرہ خان کو اداکارہ زارا نور عباس کی ماں کے طور پر درج پیش کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل پر جب زارا نور عباس کی والدہ لکھ کر سرچ کیا گیا تو وہاں اسماء عباس کے بجائے سپر اسٹار ماہرہ خان کا نام درج تھا جو کہ مکمل طور پر غلط معلومات ہے۔اگرچہ اب گوگل کی جانب سے اس غلطی کو درست کیا جا چکا ہے تاہم اس کے باوجود گوگل اور وکی پیڈیا انتظامیہ کو اس بے ترتیب اپ ڈیٹ نظام کی درستگی کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی غلط معلومات کسی کے ذریعے بھی پوسٹ نہ کی جا سکیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...