لاہور(این این آئی)ٹک ٹاکرز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھتے ہوئے گلوکاروں نے اپنے گانوں کی کامیابی کے لیئے ٹک ٹاکرز کا سہارا لینا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق سال 2020 میں ٹک ٹاکرز سوشل میڈیا پر چھا گئے جن کیمقبولیت دیکھتے ہوئے چند گلوکاروں نے اپنے گانوں کو کامیاب کروانے کے لیئے ٹک ٹاکرز کو اپنی میوزک ویڈیوزمیں ماڈل لینا شروع کردیا جبکہ معروف اور نامور گلوکاروں کا کہنا ہے کہ اگر آپ میں ٹیلنٹ ہے تو آپ کو کسی کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہے آپ کے میوزک ویڈیو میں اتنا دم ہونا چاہیئے کہ لوگ اس کے گرویدہ ہوجائیں ۔نامور گلوکاروں کا کہنا تھا کہ میوزک ویڈیو گلوکار کی پہچان ہوتی ہے لوگ ویڈیو دیکھ کر تعریف کرتے ہیں کہ دیکھو فلاں گلوکار کی کتنی اچھی ویڈیو اور کتنا اچھا گانا ہے مگر آجکل جو حالات چل رہے ہیں کہ غیر معروف گلوکار جن کے گانے کا نہ تو میوزک اچھا ہوتا ہے اور نہ ہی گائیگی بلکہ کسی دوسرے گلوکار کا گانا چوری کیا اور ٹک ٹاکرز کو بطور ماڈل لے کر ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی ان کے یہ ویڈیوز گلوکار کے نام سے نہیں بلکہ ٹک ٹاکرز کے نام سے جانے جا رہے ہیں جکہ گلوکار کا ٹیلنٹ ان ٹک ٹاکرز تلے دب جاتا ہے۔میوزک حلقوں اور شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ ان گلوکاروں کو اپنی گائیکی کی طرف توجہ دینی چاہیئے اور کسی اچھے شاعر سے گانے لکھوا کر اور اچھے میوزک ڈائریکٹرسے اس کا اوریجنل میوزک تیار کرواکرگانا چاہیئے تاکہ ان کی اپنی پہچان بنے اور انہیں 15 سیکنڈکے ٹک ٹاکر کا سہارا نہ لینا پڑے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...