صدر مملکت عارف علوی سے کیوبا کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

0
384

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کیوبا کے پاکستان میں سفیر گیبریل ٹیل کیپوٹے نے الوداعی ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہاکہ پاکستان کیوبا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، پاکستان باہمی مفاد کیلئے تجارت ، معیشت ، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان 2005ء کے زلزلے کے بعد طبی ٹیمیں اور پاکستانی میڈیکل طلباء کو وظائف فراہم کرنے پر کیوبا کو سراہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے شعبوں کی نشاندہی کی ضرورت ہے، صدر مملکت کا دونوں ممالک کے مابین ثقافتی اور پارلیمانی تبادلوں کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ سبکدوش ہونے والے سفیر پاکستان اور کیوبا کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔