لاہور (این این آئی)قومی احتساب بیوو ( نیب )لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا بینامی دار ملازم ڈھونڈ لیا ہے۔نیب کے مطابق خواجہ آصف نے اپنے ملازم طارق میر کو اپنی کمپنی کا 50 فیصد کا مالک بنا رکھا ہے ۔خواجہ آصف نے اپنے ملازم طارق میر کے نام پر 2009 میں کمپنی رجسٹرڈ کروائی کمپنی کے بقیہ 50 فیصد شئیرز مسرت خواجہ کے نام پر ہیں ۔ایم ایس طارق میر کے اکائونٹ میں 9 سالوں میں کروڑوں روپے جمع ہوئے ،2009 سے 2018 تک کمپنی میں 50 کروڑ 70 لاکھ جمع ہوئے، یہ فرم لوکل مارکیٹ سے چاول خرید کر بیرون ممالک ایکسپورٹ کرتی تھی۔ خواجہ آصف کے ملازم طارق میر کو انکے روبرو بیٹھا کر تفتیش کی جائے گی اور خواجہ آصف سے پوچھا جائے گا کہ اتنی بھاری رقوم کس نے اور کیوں جمع کروائیں ،عدم تعاون کی صورت میں طارق میر کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...