ممبئی (این این آئی)اداکارہ اشنیٰ شاہ نے 8 اور 9 جنوری کو انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی تو لوگوں نے جہاں ان کی خوبصورتی اور جسامت کی تعریف کی، وہیں بعض افراد نے انہیں دوبارہ وزن بڑھ جانے کا طعنہ بھی دیا۔اشنیٰ شاہ نے 8 جنوری کو انسٹاگرام پر ورزش اور اسپورٹس ڈریسنگ میں تصویر شیئر کی، جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ کی تصویر جلد ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں اور کئی افراد نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کیے۔کئی افراد نے اداکارہ کے اسٹائل، جسامت اور جسمانی خدوخال کو بولی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کے مشابہہ قرار دیا۔بعض مداحوں نے انہیں پہلے سے زیادہ خوبصورت اور صحت مند قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفیں بھی کیں، تاہم بعض مداحوں نے اداکارہ کی تصویر پر کمنٹ کیے کہ ان کا وزن پھر سے بڑھ رہا ہے۔اداکارہ نے وزن بڑھ جانے کے طعنے دینے والے افراد کو پوسٹ پر کرارے جوابات دیے اور ان پر واضح کیا کہ وہ سماجی دباؤ کے تحت اپنی جسامت تبدیل نہیں کریں گی۔اداکارہ نے ایک خاتون مداح کو جواب دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہیں بتایا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارتی ہیں اور جب انہیں احساس ہوگا کہ ان کا وزن بڑھ گیا ہے تو وہ خود ہی اسے کم کردیں گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...