کراچی (این این آئی)گزشتہ ہفتے 7 جنوری کو پاکستانی دورے پر پہنچنے والی ترک اداکاروں کی ٹیم نے 10 جنوری کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کا دورہ کیا۔ترک اداکاروں کی ٹیم میں شہرہ آفاق ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں مجاہد کمانڈر عبدالرحمٰن الپ کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل سمیت مذکورہ ڈرامے کے پروڈیوسر کمال تکدن اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ترک اداکاروں کی ٹیم ترکی سے براہ راست اسلام آباد پہنچی تھی اور وہاں انہوں نے اداکار عدنان صدیقی، ہمایوں سعید اور بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔ترک اداکاروں کی ٹیم تین دن تک اسلام آباد میں مختلف شخصیات سے ملاقاتوں کے بعد 10 جنوری کو کراچی پہنچی، جہاں جلال آل نے اداکار فیروز خان سے بھی ملاقات کی تھی۔فیروز خان سے ملاقات کے بعد جلال آل نے دیگر ٹیم ارکان کے ہمراہ پاکستانی پروڈیوسر ڈاکٹر کاشف انصاری کے ہمراہ تھیلیسمیا کے مریض بچوں سمیت دیگر صحت کے مسائل پر کام کرنے والی سماجی تنظیم عمر ثنا فاؤنڈیشن کا دورہ بھی کیا۔ڈاکٹر کاشف انصاری اور عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ترک شوبز ٹیم کے دورے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ترک ٹیم نے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کی عیادت بھی کی۔ترک شوبز شخصیات نے عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے چلڈرن ہسپتال کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پر جلال آل نے تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لیے خون کا عطیہ بھی دیا۔ترک شخصیات کے عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے دورے کی تصاویر سامنے آتی ہی وائرل ہوگئیں اور پاکستانی عوام نے ترک اداکاروں و ڈراما سازوں کا شکریہ ادا کیا۔
مقبول خبریں
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...