لاہور(این این آئی) اداکارہ وینا ملک نے سابق شوہر اسد خٹک کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کردیا۔وینا ملک نے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر سیشن کورٹ لاہور میں ہتک عزت کا دعوی دائر کیا۔ وینا ملک نے موقف اختیار کیا کہ سابق شوہر سوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کررہا ہے، اسد خٹک سے خلع لے رکھی ہے اور بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا ہے۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ سابق شوہر جھوٹے الزامات عائد کرکے میری شہرت متاثر کررہا ہے، اسد خٹک مجھے بلیک میل کرنے کے لیے مجھ پر الزامات عائد کررہا ہے۔وینا ملک نے درخواست کی کہ عدالت اسد خٹک کو مجھے سو کروڑ روپے ہرجانے ادا کرنے کا حکم دے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...