ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکار انیل کپور کی صاحبزدای اور بالی وڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 15 سال کی تھیں تو ان کے ساتھ ایسا خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ بال بال بچی تھیں۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ سونم کپور کا کہنا تھا کہ 2016 میں یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی فلم نیرجا کی تشہیر میں مصروف تھیں۔اداکارہ اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اگر میں اور میرے دوست کنال راول صحیح لمحے کار سے چھلانگ نہ لگاتے تو ہماری موت بھی واقع ہوسکتی تھی۔بالی وڈ فلم ‘نیرجا’بھارت کی ائیر ہوسٹس نیرجا بھانوٹ کی زندگی پر بنائی گئی ہے جس نے بھارت کی ایک فلائٹ میں سوار 359 مسافروں کی جانیں بچاتے ہوئے بہادری اور ہمت کا مظاہرہ کیا، اس فلم میں نیرجا کے کردار کو نبھانے والی سونم کپور بھی خوفناک حادثے کا شکار ہوتیہوتے بچ گئیں۔سونم کا کہنا تھا کہ اس وقت صرف ایک چیز تھی جس نے ان کی اور ان کے دوست کی جان بچائی اور وہ ان کا وجدان تھا۔اداکارہ کے مطابق وہ اپنے دوست کنال راول کے لیے فلم کی تشہیر کے لیے کار میں سوار تھیں جب اچانک کار رک گئی، انہیں اس لمحے فوراً ہی کچھ غلط ہونے کا احساس ہوا جس پر کنال کو کار سے چھلانگ لگانے کو کہا تاہم اسی لمحے کار میں آگ لگی اور کنال کی سائیڈ کا دروازہ جام ہوگیا۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کنال کی دروازہ کھولنے میں مدد کی اور وہ اور کنال جیسے ہی کار سے اترے کار دھماکے سے پھٹ گئی۔سونم کا کہنا تھا کہ وہ اور کنال کار پھٹنے سے سیکنڈ قبل ہی اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...