ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اور ہالی وڈ فلموں کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی لندن میں فلم ‘ٹیکسٹ فار یو’ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی۔38 سالہ پریانکا چوپڑا گزشتہ کئی دنوں سے لندن میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جس کے ہدایت کار جیمز سی اسٹرائوس ہیں۔اس حوالے سے اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم کے سیٹ سے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی اور بتایا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔انہوں نے فلم کی کاسٹ اور کریو کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔علاوہ ازیں فلم کی شوٹنگ کے آخری دن کا منظر بھی پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام اکائونٹ پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں فلم کے اس بہترین کریو کو یاد کروں گی جن کے ساتھ میں نے 3 ماہ گزارے۔خیال رہے کہ ہالی وڈ فلم ‘ٹیکسٹ فار یو’ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر گلوکار نک جونس بھی مہمان کردار میں نظر آئیں گے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...