لاہور ( این این آئی) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کا سحر ہمیشہ ہمسایہ ملک کے ڈراموں کے مقابلوں میں سر چڑھ کر بولتاہے ، میںنے ٹی وی ڈراموں میں بہت سارے کردار ادا کر لیے ہیں اگر کوئی اچھوتا کردار ملا تو اسے ضرور چیلنج کے طور پر لوں گی ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جتنے معیاری اور خوبصورت ڈرامے پاکستان سے پیش کیے جاتے ہیں ہمسایہ ملک میں اس طرح کا ایک بھی ڈرامہ نہیں بنا ، صرف وہ گلیمر کا سہارا لے کر ڈرامے بناتے ہیں اور ان کے ڈرامے اس قدر طویل ہوتے ہیں کہ دیکھنے والے بوریت کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ پاکستانی ڈرامے میں ہمیشہ دلچسپی کا عنصر چھایا رہا ۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ پی ٹی وی سے بعض ایسے ڈرامے بھی پیش ہوئے ہیں کہ جب وہ آن ائیر ہوتے تھے تو مارکیٹیں بند اور سڑکیں ویران ہو جاتی تھیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...