جب بھی وقت ملتاہے اچھا میوزک سنتا ہوںاورادبی کتابوںکا مطالعہ کرتا ہوں ‘ نعمان اعجاز

0
257

لاہور( این این آئی)سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ نوجوانی کے دور سے اچھامیوزک سننے اور ادبی کتابیں پڑھنے کا شوق تھا جو آج بھی برقرارہے ، جب بھی وقت ملتاہے اچھا میوزک سنتا ہوںاورادبی کتابوںکا مطالعہ کرتا ہوں ۔ایک انٹرویو میں نعمان اعجاز نے کہا کہ اچھے اور غیر معیاری اسکرپٹ میں فرق کرنے کیلئے کسی خاص پیمانے کی ضرورت نہیںبلکہ جب اسکرپٹ اچھا ہوگا تو سامنے آنے پر اس کی کہانی اور آپ کے لئے لکھا گیا کردار آپ کے دل کو چھو لے گا اور آپ اسی وجہ اس کردار کو نبھا نے کیلئے سوچ بچار شروع کر دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ کوئی بھی انسان کسی بھی شعبے پر مکمل دسترس نہیں رکھتا بلکہ ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو ملتاہے۔